قیمتوں میں اضافہ،ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی کال

قیمتوں میں اضافہ،ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی کال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)عیدالاضحی سے قبل ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا،جس سے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120 روپے ، کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 450 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا اس صورتحال پر پر ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی ۔ اس حوالے سے ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ عیدالاضحےٰ پر ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ غریب صارفین کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایل پی جی کی قیمتوں کو قابو نہ کیا گیا تو 5 ستمبر کو خیبر سے کراچی تک شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔
ایل پی جی قیمتیں

مزید :

صفحہ آخر -