عید کے موقع پر پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں بارش کاامکان

عید کے موقع پر پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں بارش کاامکان

لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ موسمیات نے عید کے موقع پر پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں بارش کی پشین گوئی کر دی۔ بارش کا سلسلہ عید کے تینوں روز جاری رہے گا۔ گزشتہ روز ہزارہ، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ جس سے ان علاقوں میں حبس بڑھ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد ، راولپنڈی ، ملتان ، پشاور ہزارہ، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش بلوچستان:خضدار میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں نوکنڈی، سبی 44 ، دالبندین،سکھر اور چلاس میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

بارش

مزید : صفحہ آخر