منی لانڈرنگ کیس، حسین لوائی اور طحہ رضا کی درخواست ضمانت مسترد

منی لانڈرنگ کیس، حسین لوائی اور طحہ رضا کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں حسین لوائی اور طحہٰ رضا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔کراچی کی بینکنگ کورٹ کے جج طارق مسعود کھوسو نے جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت کی جس سلسلے میں کیس میں گرفتار نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی اور طحہٰ رضا کے وکیل شوکت حیات نے عدالت کے روبرو دلائل دیئے۔شوکت حیات نے ملزمان حسین لوائی اور طحہٰ رضا کی درخواست ضمانت کی استدعا کی جو عدالت نے مسترد کردی۔عدالت نے حکم دیا کہ کیس کی تفتیش ابھی جاری ہے لہٰذا اس سٹیج پر ملزمان کو ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

درخواست ضمانت مسترد

مزید : صفحہ آخر