افغانستان ہجرت کرنیوالے 85 سے زائد پاکستانی خاندان واپس آ گئے

افغانستان ہجرت کرنیوالے 85 سے زائد پاکستانی خاندان واپس آ گئے

غالانئی(آن لائن) قبائلی علاقوں میں عسکریت پسندوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران پاکستان سے ہجرت کرکے افغانستا ن جانیوالے 85 سے سے زائد خاندان واپس قبائلی ضلع مہمند میں اپنے گھروں کو لوٹ آئے۔اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا 87 ایسے خاندان ہیں جو طورخم بارڈر کے ذریعے تحصیل بائے زئی کے علاقے منزری چینا پہنچے۔تحصیل بائے زئی کے اسسٹنٹ کمشنر شیر عالم خان نے بتایا مذکورہ خاندانوں نے افغانستان کے سرحدی علاقوں میں میزبان خاندانوں کے گھروں میں رہائش اختیار کرلی تھی۔ایک قبائلی بزرگ نے بتایا یہ خاندان 08۔2007 میں اس وقت دربدر ہو کر افغانستان چلے گئے تھے جب سیکیورٹی فورسز نے سرحد ی علاقوں میں عسکریت پسندوں کیخلاف آپریشن کا آغاز کیا تھا، دربدر ہونیوالے زیادہ تر خاندان افغانستان کے مشرقی علاقوں مثلاً کاما، غار ی اورپتیح مینا میں رہائش پذیر تھے۔کچھ خاندان اب تک افغانستان میں ہی موجود ہیں کیونکہ ان کے پاس سفری دستاویزات موجود نہیں۔

خاندان واپس

مزید : صفحہ آخر