ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

کراچی(آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف دہشت گردوں کو مبینہ طور پر علاج اور طبی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنے وکیل کے ذریعے عدالت میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں اجازت طلب کی گئی تھی کہ انہیں 8 سے 28 اگست تک متحدہ عرب امارات یا لندن میں علاج کے لیے جانے کی اجازت دی جائے۔

ڈاکٹر عاصم حسین

مزید : صفحہ آخر