عمران خان کی باتیں اچھی، قوم عمل درآمددیکھنا چاہتی ہے، مولابخش چانڈیو

عمران خان کی باتیں اچھی، قوم عمل درآمددیکھنا چاہتی ہے، مولابخش چانڈیو

اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو نے وزیر اعظم کے خطاب پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی باتیں اچھی تھیں لیکن کسی طاقتور این جی او کے سربراہ کی تقریر لگ رہی تھی۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وزیر اعظم نے بحرانوں میں گھرے ایٹمی ملک کے اصل بحرانوں کا ذکر تک نہیں کیا، قوم خان صاحب کی باتیں نہیں عمل دیکھنا چاہتی ہے، پاکستان دہشتگردی کی زد میں ہے اور وزیر اعظم نے اس پر بات ہی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی کا ذکر کیا نہ ہی داخلی امور پر کوئی بات کی گئی، عمران خان نے جمہوریت کے استحکام کی بات کی نہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی، جمہوری استحکام کے بغیر فلاحی ریاست کا قیام ممکن نہیں۔مولابخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان مغربی ممالک کا ذکر کرتے ہیں یہ کیوں نہیں بتاتے کہ وہاں نظام کا تسلسل ٹوٹتا نہیں، وزیراعظم نے فلاح سے متعلق باتیں کیں لیکن لائحہ عمل نہیں دیا۔

مولابخش چانڈیو

مزید : صفحہ آخر