بحریہ ٹاؤن کراچی میں عیدکی آمد سے پہلے ہی جشن کا سماں

بحریہ ٹاؤن کراچی میں عیدکی آمد سے پہلے ہی جشن کا سماں

کراچی(خصوصی رپورٹ)اپنی روایت کے مطابق بحریہ ٹاؤ ن کراچی میں اِس سال بھی عیدالاضحی کے موقع پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔عوام میں ڈبل ڈیکر بس ٹور کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھتے ہوئے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے علاوہ عید کے دنوں میں بھی اسکا خاص انتظام کیا گیا ہے تاکہ بحریہ ٹاؤن کراچی میں آنے والے اس انوکھی ٹور سروس سے لطف اندوز ہو سکیں۔ اس بار بھی عید کی خوشیوں کو چارچاند لگانے کیلئے بحریہ ڈانسنگ فاؤنٹین شوز کا خاص انتظام کیا گیا ہے ۔ 23 اور 24اگست کی شام 9بجے سے 10 بجے کے درمیان عوام ان خوبصورت اور رنگارنگ ڈانسنگ فاؤنٹین شوز سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول بحریہ ڈینزو (Danzoo)میں ایگزوٹک اینیمل اور ریپٹائل شوز کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں نایاب نسل کے سانپوں جیسے بلیک ممبا، کوبرا، رسل وائپر وغیرہ کی نمائش بھی شامل ہے۔ ساتھ ہی ساتھ شائقین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے میوزیکل شوز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جوڈینزو کے خوبصورت اور ہرے بھرے ماحول میں گزارے گئے لمحات کو مزید یادگار بنا دے گا ۔بحریہ ڈینزو سہ پہر 12 سے رات11 بجے تک کھلے رہتا ہے۔ یہاں سیر کے لئے گالف کارٹس کا خصوصی انتظام ہے۔ ڈینزوپاکستان کا پہلا ’ڈے اینڈ نائٹ زو ہے ‘ جہاں مقامی اور غیر ملکی جنگلی حیات بشمول افریقی شیر، سفید شیر، بنگال ٹائیگر، چیتا، تیندوا، ایشیائی سیاہ ریچھ،زرافہ، ہرنوں کی مختلف اقسام، مگرمچھ، لاما، شترمرغ،ریا،ایمو،اور ہر طرح کی بطخیں اور راج ہنس اس خوبصورت ماحول کے رہائشی ہیں۔ڈینزو میں موجود ایوری مور، طوطوں،مکاؤ،چڑیوں، فاختہ اور بلبلوں کا دلکش مسکن ہے۔

بحریہ ٹاؤن کراچی

مزید : صفحہ آخر