حافظ آباد، نامعلوم ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ،2بھائی جاں بحق

حافظ آباد، نامعلوم ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ،2بھائی جاں بحق

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد کے نواحی گاؤں ساون پورہ کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 2حقیقی بھائیوں کو قتل کردیااور بعدازاں ملزمان فرار ہوگئے۔ نواحی گاؤں کھاڑک بھٹیاں کے رہائشی ماسٹر شکراﷲ بھٹی کے دو بیٹے اجلال حیدر اور جواد حیدر کار میں سوار ہوکر اپنے گاؤں جارہے تھے کہ ساون پورہ کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے انکی گاڑی کو روک کر دونوں بھائیوں پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں اجلال حیدر اور جواد حیدر دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ اجلال حیدر ایل ایل بی کا طالبعلم تھا۔ پولیس ونیکے تارڑ نے دونوں بھائیوں کی نعشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔ پولیس تاحال نہ تو ملزمان کا سراغ لگا سکی ہے اور نہ ہی کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں آسکی ہے۔ دوہرے قتل کی اس لرزہ خیز واردات کے بعد علاقہ میں خوف وہراس کی لہر سرایت کرگئی۔

دو بھائی قتل

مزید : صفحہ آخر