سمبڑیال میں صحافی کے قتل کے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کو مزید6 ہفتے کی مہلت

سمبڑیال میں صحافی کے قتل کے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کو مزید6 ہفتے کی مہلت

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ نے سمبڑیال میں صحافی کے قتل کے ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کو مزید6 ہفتے کی مہلت دے دی،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بنچ نے اس ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی،ڈی پی او سیالکوٹ کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ صحافی ذیشان کے قاتل کو گرفتار کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں،مرکزی ملزم دبئی فرار ہو چکا ہے، گرفتاری کے لئے مزیدمہلت دی جائے جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6ہفتوں کے لئے ملتوی کردی ۔

مزید مہلت

مزید : صفحہ آخر