لاہور سیالکوٹ موٹر وے کی تعمیر کا ٹھیکہ وفاقی حکومت کی منظوری سے مشروط

لاہور سیالکوٹ موٹر وے کی تعمیر کا ٹھیکہ وفاقی حکومت کی منظوری سے مشروط

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے کی تعمیر کے ٹھیکے کووفاقی حکومت کی منظوری سے مشروط کر دیا،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں قائم3رکنی بنچ کو چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی جواد رفیق نے ٹھیکے کی تفصیلات سے آگاہ کیااور بتایا کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے کے ٹھیکے کی مالیت 2014 ء میں 14ارب تھی جو بڑھ کر 19 ارب روپے ہو گئی ہے،ایگزیکٹو کمیٹی آف دی نیشنل اکنامک کونسل کی منظوری کے بعد ٹھیکے کا فیصلہ کریں گے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ نئی حکومت تشکیل پا گئی ہے، ایکنک کے فیصلے تک کوئی حکم جاری نہیں کرنا چاہتے، وزیر اعظم پراجیکٹ کو منظو یا مسترد کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

منظوری مشروط

مزید : صفحہ آخر