احد چیمہ سمیت 5ملزموں کے کیس میں متفرق درخواستوں کی وجہ سے فرد جرم عائد نہ ہوسکی

احد چیمہ سمیت 5ملزموں کے کیس میں متفرق درخواستوں کی وجہ سے فرد جرم عائد نہ ...

لاہور(نامہ نگار )احتساب عدالت نے آشیانہ سکینڈل کیس میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت 5ملزموں کے کیس میں متفرق درخواستوں کی وجہ سے گزشتہ روزفرد جرم عائد نہ ہوسکی،عدالت نے 4ستمبر کو مختلف درخواستوں پر وکلا ء کو بحث کے لئے طلب کرلیاہے۔احتساب عدالت نے آشیانہ سکینڈل کیس میں گزشتہ روزملوث احد خان چیمہ، اسرار سعید، شاہد شفیق، امتیاز حیدر اور بلال قدوائی پر عدالت نے فرد جرم عائد کرنی تھی لیکن عدالت میں بلال قدوائی کے وکیل حیدر رسول نے درخواست دائرکردی کہ ان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے قلمبند ہونے والے بیانات کی نقول نہیں ملی فرد جرم سے قبل ان کو اس کی نقل فراہم کی جائے جس پرعدالت نے درخواست پر نیب کے پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ کو بحث کے لئے نوٹس جاری کردیا ،اسی طرح قاضی مصباح ایڈووکیٹ کی طرف سے بھی متفرق درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے ملزمان پر فرد جرم موخر کرتے ہوئے وکلا کو 4 ستمبر کو بحث کے لئے طلب کرلیا ہے ،عدالت میں نیب نے اپنے گواہ پیش کئے تھے جن کو عدالت نے حاضری کے بعد دوبارہ آئندہ کے لئے پابند کردیا گیا ہے،عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے احد خان چیمہ کی مکمل بیماری کی تفصیلات لکھنے کے بعد اس کے ٹیسٹ گنگارام ہسپتال اور جناح ہسپتال سے کرانے کے لئے مانگی گئی اجازت کی درخواست کو مسترد کردیا، عدالت نے اپنے حکم میں لکھا کہ احد چیمہ کے ٹیسٹ شیخ زید ہسپتال سے کرائیں جائیں۔

فرد جرم نہ لگی

مزید : صفحہ آخر