سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر خاتون کی خود سوزی کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی
لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر شکیلہ نامی خاتون نے خود سوزی کی کوشش کی جسے موقع پر موجود پولیس نے ناکام بنا دیا،معلوم ہوا ہے کہ شکیلہ سبزازار کی رہائشی ہے،اس نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر اپنے دو کمسن بچوں سمیت خود کو آگ لگانے کی کوشش کی ،پولیس نے خاتون کو بچوں سمیت گرفتار کرکے تھانہ پرانی انارکلی منتقل کر دیا،خاتون کا کہنا ہے کہ عمران جنید نامی پولیس اہلکار نے اس کے گھر پر قبضہ کر رکھا ہے،متعلقہ محکمہ سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی، خاتون نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے وہ معاملہ کا نوٹس لے کر اس کاگھرخالی کروانے کا حکم دیں۔
خود سوزی ناکام