وزیر اعظم کے خطاب کا خیر مقدم کرتے ہیں، شوبز اداکار

وزیر اعظم کے خطاب کا خیر مقدم کرتے ہیں، شوبز اداکار
وزیر اعظم کے خطاب کا خیر مقدم کرتے ہیں، شوبز اداکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان،ماورہ حسین،فرحان سعید،سینئر اداکارہ سیمی راحیل،اداکارہ و ماڈل عدنان ملک ،کاشف محمود،ڈائریکٹر دلاور ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،افشین اشرف اور عباس اشرف نے بھی سوشل میڈیا پر وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کا خیر مقدم کیا ہے۔نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کرپشن کے خلاف کھلی جنگ کے اعلان کے ساتھ ساتھ کئی موضوعات اور مسائل پر کھل کر بات کی اور اپنی حکومت کے آئندہ کے لائحہ عمل اور اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی۔عمران خان کے اس خطاب پر تبصروں، تجزیوں اور تعریف و توصیف کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس میں پاکستانی شوبز سٹارز نے بھی اپنا حصہ ڈالا ہے۔اداکارہ ماہرہ خان بھی نئے وزیراعظم کو سراہے بنا رہ نہ سکیں اور انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے دلی جذبات لکھ ڈالے۔ماہرہ نے لکھاوہ الفاظ جن کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ سننے کو ملیں گے، عمران خان آپ کو اپنا وزیراعظم کہتے ہوئے فخر محسوس ہوتا ہے! آپ کے اس مشن میں، میں آپ کے ساتھ ہوں اداکارہ نے مزید لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کا شمار بھی اب اْن لوگوں میں ہوتا ہے، جن کے لئے ان کی والدہ خصوصی دعائیں کرتی ہیں، ماہرہ کے مطابق آپ جب بھی ٹی وی پر آئیں گے آپ پر ایک پھونک ماری جائے گی۔اداکار و ماڈل عدنان ملک نے بھی کچھ اسی قسم کے جذبات کا اظہار کیا۔عدنان ملک نے عمران خان کی ایک تصویر شیئر کرکے لکھا، ‘وزیراعظم عمران خان میں نے کبھی کسی بااختیار شخص کو اس طرح ایمانداری اور وژن کے ساتھ ملک و قوم سے بات کرتے نہیں سنا۔اداکار نے لکھاآپ کے خیالات بہت پر امید، دلوں کو گرما دینے والے اور متاثر کن ہیں۔
کرپشن کو بے نقاب کرنے سے لے کر، تعلیم میدان میں بہتری، معاشی بڑھوتری، اقلیتوں کے حقوق، جانوروں کے حقوق، پانی، ماحولیات، کھیلوں کی ترقی، بیواؤں کے حقوق، بچوں پر تشدد، صحت، فاٹا، بلوچستان، پولیس اصلاحات، سویلین اصلاحات، سیاحت او ٹیکس کلیکشن، آپ نے نئے پاکستان کو جانے والی ہر شریان کو چھوا ہے۔گلوکار و اداکار فرحان سعید بھی پیچھے نہ رہے اور انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان سے محبت اور عقیدت کا اظہار کر ڈالا۔فرحان سعید نے لکھاپاکستان اب ہم لاوارث نہیں، ہمارا خیال رکھنے والا آگیا ہے!’عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھاخان صاحب پہلے آپ سے محبت تھی، اب آپ سے عقیدت ہوگئی ہے!’ساتھ ہی فرحان سعید نے بتایا کہ عمران خان کو بولتے ہوئے سن کر ان کی آنکھوں میں آنسو ہیں، ان کا کہنا تھامسٹر پرائم منسٹر میں دل و جان سے آپ کی ٹیم ہوں اور پاکستان آپ کے ساتھ ہے۔اداکارہ ماورہ حسین نے بھی کچھ اسی قسم کے خیالات کا اظہار کیا اور لکھا، ‘مجھے اپنے وزیراعظم سے محبت ہے، کیا خوب پہلا خطاب تھا۔ماورہ نے مزید لکھا کہ کپتان آپ آگے بڑھیں، آپ ہمیں اپنے پیچھے پائیں گے اللہ آپ کو اور آپ کے ارادوں کو سلامت رکھے۔

مزید :

کلچر -