تعلیمی اداروں نے ڈیم فنڈ میں ایک کروڑ69لاکھ سے زائد عطیہ جمع کرادیا

تعلیمی اداروں نے ڈیم فنڈ میں ایک کروڑ69لاکھ سے زائد عطیہ جمع کرادیا

لاہور(نامہ نگارخصوصی)میڈیکل کے مختلف تعلیمی اداروں نے سپریم کورٹ کی طرف سے قائم ڈیم فنڈ میں ایک کروڑ69لاکھ 43ہزار184روپے عطیہ دے دیا۔گزشتہ روز میڈیکل کالجزاور یونیورسٹیوں کے مالکان ،وائس چانسلرز اور پرنسپلز پر مشتمل وفد نے چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کے دوران انہیں مذکورہ رقم کا چیک پیش کیا۔

ڈیم فنڈ

مزید : صفحہ آخر