ماڈل سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی دوستی کے چرچے
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل سجل علی اور اداکاراحد رضا میر کی دوستی اب ڈھکی چھپی نہیں رہی کیونکہ دونوں ہی اس بات کا برملا اظہارکرچکے ہیں۔ دونوں فنکاروں نے پہلی بارنجی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل’’یقین کا سفر‘‘میں اکٹھے کام کیا تھا اور یہیں سے ان کی دوستی شروع ہوئی تھی جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ گہری ہوتی جارہی ہے۔’’یقین کا سفر‘‘ احد رضا میر کا پہلا ڈرامہ تھا جبکہ اب ان کی پہلی فلم ’’ پرواز ہے جنون’’ ریلیز ہونے جارہی ہے جس کی جتنی خوشی خود ان کو ہے اس سے زیادہ خوشی سجل علی کو ہے جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا جس کے ساتھ ساتھ انہوں نے احد رضا میر کی فلم کے کئے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔