فلمی دنیا کو ساجدعلی کے روپ میں لیجنڈاداکارسلطان راہی کا متبادل مل گیا

فلمی دنیا کو ساجدعلی کے روپ میں لیجنڈاداکارسلطان راہی کا متبادل مل گیا

لاہور(آئی این پی )پاکستان فلم انڈسٹری میں لیجنڈاداکارسلطان راہی کی وفات کے بعدجودھچکا پہنچا تھا،اسے اب کافی حدتک کم ہوتا نظرآرہا ہے،سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے اداکارساجدعلی کوہدا یت کارباسوچودھری نے اپنی فلم’’ججی بادشاہ‘‘میں ایک اہم کردارکے لئے کاسٹ کرلیا ہے،اس فلم میں ان کے مقابل ہیروئن کا کردار صائمہ جان ادا کررہی ہیں ،فلمی حلقوں نے ساجدعلی اور صائمہ جان کی جوڑی کو سراہا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ساجد علی اور صائمہ جان کی جوڑی فلم ’’ججی بادشاہ‘‘کے ریلیزہونے کے بعدصائمہ ،سلطان راہی کی طرح ہٹ ہوگی،فلمی حلقے اداکارساجدعلی کو سلطان راہی کے متبادل کے طورپردیکھ رہے ہیں ،اوران کا کہنا ہے کہ اب پاکستان فلم انڈسٹری کوساجدعلی کے روپ میں لیجنڈسلطان راہی کا متبادل مل گیا ہے۔

مزید : کلچر