فلم’’پرواز ہے جنون‘‘ کو سنسرسرٹیفیکیٹ نہ ملنے کہ وجہ سے کا پریمئرمنسوخ

فلم’’پرواز ہے جنون‘‘ کو سنسرسرٹیفیکیٹ نہ ملنے کہ وجہ سے کا پریمئرمنسوخ

لاہور(فلم رپورٹر)مومنہ درید اور نجی ٹی وی کی فلم’’پرواز ہے جنون’’ کو سنسرسرٹیفیکیٹ نہ ملنے کہ وجہ سے کراچی میں ہونے والا فلم کا پریمئر ملتوی کردیا گیا ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی سنسر بورڈ نے فلم کے کئی مناظراورمکالموں پراعتراض اٹھاتے ہوئے تا دم تحریر سنسر سرٹیفیکٹ جاری نہیں کیا۔

اور کئی مناظر دوبارہ شوٹ کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔یاد رہے کہ فلم کی پرموشن میں کئی فنکاروں نے دلچسپی نہیں لی جبکہ لاہور میں ہونے والی پریس کانفرنس میں حانیہ عامر اور احد رضا میر تین گھنٹے جبکہ حمزہ علی عباسی چار گھنٹے لیٹ پہنچے تھے۔

مزید : کلچر