کوک سٹوڈیو 11 کی دوسری قسط کے چاروں گانوں کے چرچے

کوک سٹوڈیو 11 کی دوسری قسط کے چاروں گانوں کے چرچے
کوک سٹوڈیو 11 کی دوسری قسط کے چاروں گانوں کے چرچے

  

لاہور(فلم رپورٹر)کوک سٹوڈیو 11 کی دوسری قسط کے چاروں گانوں میں اب تک مداحوں میں عابدہ پروین اور علی عظمت کا گانا ’’گھوم چرخڑا‘‘ٹاپ پر ہے۔اگرچہ دوسری قسط کے بھی تینوں گانے بہترین ہی ہیں، تاہم ’’گھوم چرخڑا‘‘کی دھوم ہے۔اس گانے کے ذریعے جنون گروپ کے علی عظمت نے بھی کوک سٹوڈیو ڈیبیو کیا ہے، اس صوفی گانے کو جدید موسیقی کے ساتھ نئی توانائی دے کر موسیقی کے مداحوں کو ایک خوبصورت تحفہ دیا گیا ہے۔گھوم چرخڑا میں صوفی گانوں کی ملکہ عابدہ پروین کے ساتھ علی عظمت نے خوب آواز کا جادو جگایا ہے۔

مزید : کلچر