افغانستان، سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے، چار کمانڈروں سمیت100جنگجو ہلاک، متعدد زخمی

افغانستان، سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے، چار کمانڈروں سمیت100جنگجو ہلاک، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (آن لائن) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملوں میں4 کمانڈروں سمیت100جنگجو ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے والے100 شہریوں کو بازیاب کروا لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ فاریاب کے متعدد اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے فضائی حملوں میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار کمانڈروں سمیت 100 طالبان ہلاک جبکہ بڑی تعداد میں زخمی ہو گئے ۔دوسری جانب صوبہ قندوزکے ترجمان عصمت مرادی نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے یرغمال بنائے جانے والی خواتین اور بچوں سمیت 100افراد کو بازیاب کروا لیا ۔ مقامی حکام کے مطابق ابھی مزید 25یرغمالیوں کی رہائی کیلئے عسکری ذرائع کے علاوہ مصالحتی راہ بھی اپنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ دریں اثناء طالبان کے ایک مقامی کمانڈر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوے کہا تھا کہ21 حکومتی ملازمین کے علاوہ دیگر تمام افراد کو رہا کر دیا گیا ہے ۔
افغانستان

مزید :

صفحہ آخر -