ڈائریکٹر امین اقبال کی ڈرامہ سیریل ’’دیدن‘‘ کے پوسٹرکی سوشل میڈیا پر دھوم

ڈائریکٹر امین اقبال کی ڈرامہ سیریل ’’دیدن‘‘ کے پوسٹرکی سوشل میڈیا پر دھوم
ڈائریکٹر امین اقبال کی ڈرامہ سیریل ’’دیدن‘‘ کے پوسٹرکی سوشل میڈیا پر دھوم

  

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر امین اقبال کی نئی ڈرامہ سیریل ‘‘دیدن’’ کے پہلے پوسٹرنے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے اور شائقین اس ڈرامے کا انتظار بے چینی سے کررہے ہیں۔سیریل کا پہلا اور اہم ترین سپیل وادی ہنزہ میں مکمل کیا گیا جہاں فنکاروں اور یونٹ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ڈرامے کی رائٹرعطیہ داود،ڈی او پی آصف یٰسین،پروڈکشن نائنتھ ڈگری انٹرٹینمنٹ کی جبکہ کاسٹ میں محب مرزا،صنم سعید،منسا،عجب گل،سرفراز اشرف،حسن نعمان لیلیٰ زبیری،ٹیپو شریف،رشید ناز اور ہما نواب شامل ہیں۔اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹرامین اقبال نے بتایا کہ ہنزہ میں ریکارڈنگ کے دوران مشکل ترین حالات کا سامنا کرنا پڑا لیکن تمام فنکاروں اور ٹیکنیشنز نے ہمت اورحوصلے سے کام کیا ۔انہوں نے بتایا کہ سیریل کا بقیہ کام کراچی میں کیا جائے گا جبکہ اس میں نئی اداکارہ منسا کو متعارف کرایا جارہا ہے۔ڈرامہ سیریل’’دیدن’’ آئندہ ماہ نجی ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔

مزید : کلچر