نئی حکو مت کا قومی اسمبلی کے 8 کروڑ روپے غیرملکی دوروں پر خرچ کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

نئی حکو مت کا قومی اسمبلی کے 8 کروڑ روپے غیرملکی دوروں پر خرچ کی جانچ پڑتال کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)نئی حکو مت نے قومی اسمبلی کے 8 کروڑ روپے غیرملکی دوروں پر خرچ کرنے کی جانچ پڑتال کروائے گی۔ سابق سپیکر اور سیکرٹریٹ کے حکام سے حسا ب کتاب لیا جائے گا۔ بڑے بڑے وفودترتیب دیے گئے اور بھاری اخراجات کرد ئیے گئے جس کا ملک کوئی فائدہ نہ ہوسکا تاکہ آئندہ قومی خزانے کو اس طرح بے دریغ طریقے سے خرچ نہ کیا جاسکے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روزقوم سے اپنے خطاب میں نومنتخب وزیراعظم عمران احمدخان نیازی نے بھی قومی اسمبلی کے 16 کروڑ روپے کے بھاری بجٹ پرتنقیدکی تھی اور کہا قومی اسمبلی کے 8 کروڑ روپے غیرملکی دوروں پر خرچ کردیے گئے تھے وہ باہر کیا کرنے جاتے تھے ہم کدھر جا رہے ہیں۔اب سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے بھی قومی اسمبلی کے بھاری اخراجات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ذرائع کے مطابق ان اخراجات کا آڈٹ ہوگا۔
نئی حکو مت

مزید :

صفحہ آخر -