نعیم الحق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر

نعیم الحق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر

اسلام آ با د ( ما نیٹر نگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر کردیا گیا۔نعیم الحق کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں افتخار درانی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے میڈیا مقرر کیا گیا ہے۔ افتخار درانی اس سے پہلے تحریک انصاف سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے انچارج رہے ہیں۔

نعیم الحق

مزید : صفحہ آخر