مسلمانوں کوتہہ دل سے عید الاضحی مبارک ہو، امریکی وزیر خارجہ

مسلمانوں کوتہہ دل سے عید الاضحی مبارک ہو، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن( مانیٹر نگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے مسلمانوں کو عید الاضحی کے موقع پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ فریضہ حج کے اختتام کے بعد عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد دیتا ہوں، عید الاضحٰی اس موقع پر مسلمان اپنے اہلخانہ اور احباب کے ساتھ اکٹھے ہوتے ہیں ساتھ ہی اس دن مسلمان اپنیعقیدے کے مطابق قربانی کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سخاوت اور رحم دلی کا یہ عمل ہم سب کے لیے مثال ہے اس لیے میں دنیا بھر میں اپنے دوستوں، اتحادیوں اور جو یہ تہوار منا رہے ہیں سب کو تہہ دل سے عید مبارک کہتا ہوں۔

امریکی وزیر خارجہ

مزید : صفحہ آخر