شالیمار تھیٹر میں بھی عید الاضحی پر پیش کئے جانے والے سٹیج ڈرامے کی کاسٹ فائنل

شالیمار تھیٹر میں بھی عید الاضحی پر پیش کئے جانے والے سٹیج ڈرامے کی کاسٹ ...

لاہور (فلم رپورٹر)تماثیل تھیٹر کے بعد شالیمار تھیٹر میں بھی عید الاضحی پر پیش کئے جانے والے سٹیج ڈرامے کی کاسٹ فائنل کر لی گئی۔ ڈرامہ رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک عید الاضحی کے موقع پر شالیمار تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ’’عید کا چھکا ‘‘ پیش کریں گی جس کی کاسٹ کو فائنل کر لیا گیا ہے ۔کاسٹ میں فیروزہ علی ،انیشا خان ،گوری خان ،سخاوت ناز ،شاہد خان ،گلفام ،طاہر انجم ، سرفراز وکی ،حامد رنگیلا ،مختار چن اور گڈو کمال سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔اس حوالے سے ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا ہے کہ یہ ڈرامہ خصوصی طور پر عید الاضحی کے موضوع پر بنایا گیا ہے جس میں اخلاقی پہلو کے ساتھ طنزو مزاح بھی شامل ہے ۔ ڈرامے کے پروڈیوسر ملک طارق ہیں۔

مزید : کلچر