مرد عورتوں سے زیادہ کمزور اور ڈرپوک ہوتے ہیں ‘ اکشے کمار

مرد عورتوں سے زیادہ کمزور اور ڈرپوک ہوتے ہیں ‘ اکشے کمار
مرد عورتوں سے زیادہ کمزور اور ڈرپوک ہوتے ہیں ‘ اکشے کمار

  

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے سپراسٹار اکشے کمار نے کہا ہے مرد عورتوں سے زیادہ کمزور اور ڈرپوک ہوتے ہیں‘ خواتین کا زیادتی برداشت کرکے خاموش رہنا بھیانک غلطی ہے۔ اکشے نے کہا کہ آج کل جنسی ہراسگی کے واقعات پر خواتین کھل کر بول رہی ہیں جو کہ ایک اچھی بات ہے تاہم لڑکیوں کو صرف میک اپ ہی نہیں اپنا دفاع کرنا بھی آنا چاہیے کیونکہ آج کے دور میں یہ ضروری ہے۔ اکشے نے کہا کہ خو اتین کا زیادتی برداشت کرکے خاموش رہنا بھیانک غلطی ہے تاہم انہیں چاہیے کہ وہ خاموش نہ ہوں اور مقابلہ کرنے کی کوشش کریں۔ بالی ووڈ سٹار نے کہا کہ مرد عورتوں سے زیادہ کمزور ہوتے ہیں ۔ انہوں نے پرمزاح انداز میں کہا کہ مشکل وقت میں مرد ایک خاتون اپنی ماں کو ہی یاد کرتا ہے۔

مزید : کلچر