لکھاری بننے کی بجائے اداکارہ بن گئی، ہما قریشی

لکھاری بننے کی بجائے اداکارہ بن گئی، ہما قریشی
لکھاری بننے کی بجائے اداکارہ بن گئی، ہما قریشی

  

ممبئی ( آئی این پی ) بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ ہما قریشی نے کہا ہے کہ لکھاری بننا چاہتی تھی غلطی سے اداکارہ بن گئی‘ فیشن سے زیادہ کتابوں سے دلچسپی ہے۔ گزشتہ روز ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہما قریشی نے کہا کہ مجھے کبھی بھی فیشن سے دلچسپی نہیں رہی ۔ زمانہ طالب علمی میں مجھے فیشن کے نئے رجحانات سے زیادہ کتابوں میں دلچسپی تھی ۔ ہماری نے بتایا کہ میں لکھاری بننا چاہتی تھی لیکن غلطی سے اداکارہ بن گئی۔اداکارہ نے بتایا کہ مجھے کتابوں سے عشق ہے اور آج بھی میرے پاس کپڑوں سے زیادہ کتابیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداکاری نے فیشن ایبل بنا دیا ہے ورنہ مجھے آج بھی اپنے ڈیڈ کی شرٹ پہننا اچھا لگتا ہے۔

مزید : کلچر