قطر ‘ یوم آزادی کے حوالے سے پنجاب میوزک گروپ کے زیراہتمام تقریب

قطر ‘ یوم آزادی کے حوالے سے پنجاب میوزک گروپ کے زیراہتمام تقریب
قطر ‘ یوم آزادی کے حوالے سے پنجاب میوزک گروپ کے زیراہتمام تقریب

  

لاہور(فلم رپورٹر) قطر میں پاکستان کی یوم آزادی کے حوالے سے مقامی ریسٹورنٹ میں پنجاب میوزک گروپ کے زیراہتمام گذشتہ روز ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بھارتی ٹی وی میوزیکل پروگرام ’’سارے گاما پا‘‘ کے ونر ندیم عباس سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد پنجاب میوزک گروپ کے چیف آرگنائزر نزاکت علی خان نے تمام شرکاء کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں رہنے والے پاکستانی بھی یوم آزادی کا جشن بھرپور انداز سے مناتے ہیں ۔قطر میں پنجاب میوزک گروپ یوم آزادی کے حوالے سے ہرسال تقریب کا انعقاد کر رہے ہیں جس میں پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد شریک ہوکر آزادی کا جشن مناتی ہے۔ پروگرام میں سب سے پہلے جشن آزادی کا کیک کاٹاگیا بعدازاں ندیم عباس سمیت دیگر فنکاروں نے ملی نغمے پیش کئے ۔

مزید : کلچر