عید الاضحی کی نشریات ‘پی ٹی وی لاہور مرکز میں میوزکل پروگرام ریکارڈ

عید الاضحی کی نشریات ‘پی ٹی وی لاہور مرکز میں میوزکل پروگرام ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) پاکستا ن ٹیلی ویژ ن کی شعبہ حالات حاضرہ کی پروڈیوسر صائمہ نذیر نے عید الاضحی کی خصوصی نشریات کیلئے پی ٹی وی لاہور مرکز میں ایک میوزکل پروگرام کی ریکارڈنگ کی۔پروگرام کی ایگزیکٹو پروڈیوسر مبشرہ سلطان ہیں ۔اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی میزبانی کے فرائض میلوڈی کوئین شبنم مجید نے ادا کئے اور سعدیہ انور نے ان کا ساتھ دیا ۔گائیکی میں تو وہ اپنا لوہا منوا ہی چکی ہیں ، ان کی کمپئرنگ کو بھی بے حد پسند کیا گیا ۔شبنم مجید کے علاوہ معروف گلوکارہ حمیرا ارشداور انضمام قریشی نے بھی اس پروگرام میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔شبنم مجید نے ’’ وعدہ کرکے ملن نیں آیا‘‘ گا کر میلہ لوٹ لیا ۔کامیڈین نواز انجم نے بھی اپنی کامیڈی کا تڑکا لگا گر پروگرام کو چار چاند لگا ئے ۔یہ عید شو عید الاضحٰی کی خصوصی ٹرانسمیشن کے دوران پی ٹی وی نیوز پر آن ائیر کیا جائے گا ۔ڈاکٹر امجد ثاقب ،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر نویدعالم ،پلاسٹک سرجن ڈاکٹر افضال باجوہ اور ڈریس ڈیزائنر ڈولی نے بھی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اوراس پروگرام کی ایڈیٹنگ انجنیئراظہار الحق قریشی نے کی ۔

مزید :

کلچر -