آسیہ اندرابی مسلسل چھٹی عید جیل میں گزاریں گی

آسیہ اندرابی مسلسل چھٹی عید جیل میں گزاریں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور انکی ساتھی فہمیدہ صوفی مسلسل چھٹی مرتبہ عید بھارت کی جیل میں گزاریں گی ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دختران ملت کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں لوگوں پرزوردیا گیا ہے کہ وہ عید اسلامی تعلیمات کے مطابق سادگی سے منائیں اور آسیہ اندرابی ، ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی سمیت نئی دلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی قربانیوں کو یاد رکھیں۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے یہ رہنماء عید جیلوں میں گزار رہے ہیں بلکہ یہ چھٹی عید ہوگی جو آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی جیل میں گزاریں گی ۔ دختران ملت نے کہاکہ کشمیری عوام اورآزادی پسند رہنماؤں نے کشمیری قوم کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں اور اب یہ ہماری ذمہ داری ہے ہم ان کی قربانیوں کویاد رکھیں اور جدوجہد آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھیں۔بیان میں کہاگیا کہ تہاڑ جیل میں قید ہماری خواتین رہنماؤں نے بھارتی تسلط سے کشمیری قوم کی آزادی کیلئے اپنے بچوں اور اہلخانہ سے محبت کی قربانی دی ہے ۔ دختران ملت نے کشمیری عوام پر زوردیا کہ وہ آسیہ اندرابی کے شوہر ڈاکٹرقاسم فکتو کی قربانیوں کو بھی فراموش نہ کریں ۔

مزید :

عالمی منظر -