عید الا ضحٰی منانے کیلئے پردیسی گھروں کو روانہ، کرایوں میں 20سے30فیصد اضافہ

عید الا ضحٰی منانے کیلئے پردیسی گھروں کو روانہ، کرایوں میں 20سے30فیصد اضافہ

لاہور (کامر س رپورٹر) صوبائی دارالحکو مت لاہور میں روزگار کے سلسلہ میں دوسرے شہروں سے آئے ہوئے لاکھو ں پردیسیوں نے عید الاضحی اپنے پیاروں کیساتھ منانے گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں۔جس سے شہر خالی ہو گیا ہے جبکہ جنرل بس اسٹینڈ بادامی باغ سمیت لاہور کے دیگر پرائیو یٹ بس اڈوں پر مسافروں کے زبردست رش ہونے سے ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں 20سے 30فیصد اضافہ کر دیا ہے ۔ستم بالا ستم یہ کہ مسافر گاڑیوں کے عملہ نے بھی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی عیدی کے چکر میں فی مسافر 10روپے اضافی وصول کیے جارہے ہیں ۔ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا کا کہنا ہے کہ اضافی کرائے وصول کر نے والوں کے خلاف کریک ڈاؤ ن جاری ہے اور ٹرانسپورٹ عملہ ٹیم کی صورت میں مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاری اڈے پر مسافروں کا رش زیادہ ہونے کی وجہ سے کرایہ اضافی لینے کی شکایات موصول ہوئیں ہیں جس پر ایکشن لیا جارہا ہے ۔پردیسیو ں کا کہنا تھا کہ یہاں پر بس انتظامیہ منہ مانگے کرائے وصول کررہے ہیں جن کو پو چھنے والاکو ئی نہیں ۔انھو ں نے کہا کہ ہم پردیسی لو گ ہیں اور عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے لیے اپنے اپنے شہر جانا بھی ضرور ہے ۔مسافروں کا کہا تھا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو چائیے کہ بس مالکان کے خلاف ایکشن لیں ۔

پردیسی،کرایہ

مزید : صفحہ آخر