نئی حکومت ملک میں بہتری کے لیے پرعزم ہے،قیصر کیانی
راولپنڈی(سٹی رپورٹر) پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ کے ڈویژنل صدر قیصر کیانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی پہلی تقریر سے ظاہر ہوتا ہے کہ نئی حکومت ملک میں بہتری کے لیے پرعزم ہے آئندہ 100روز میں حکومت کی سمت واضح ہوگی وزیر اعظم کی ملک و قوم کو کرائی جانے والی یقین دہانیاں پوری ہونے سے ملک بھر کو فائدہ ہوگاان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ قیصر کیانی کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری اور ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے وزیر اعظم کی پہلی تقریر بہت حوصلہ افزاء تھی،نو منتخب حکومت جو اقدامات کرنے جارہی ہے اس میں کچھ وقت لگے گا اس لیے عوام کو نئی حکومت کو کچھ مہلت دینا ہوگی ،انہوں نے کہا کہ سرکاری اخراجات میں کمی، کرپشن کا خاتمہ، ٹیکسوں کے نظام کی بہتری، لوٹی گئی دولت کی واپسی، پانی کی قلت اور سماجی شعبے کی بہتری کے لیے وزیر اعظم کے قوم سے وعدوں کی تکمیل میں تاجر برادری حکومت اور عمران خان کا ساتھ دے گی،وزیر اعظم کی پہلی تقریر اور ملک سے کرپشن کے خاتمے سادگی اختیار کرنے اور اخراجات میں کمی سمیت دیگر اقدامات قابل تعریف ہیں، لوٹی گئی دولت واپس لانے اور اخراجات میں کمی کے لیے ٹاسک فورس کی تشکیل کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہیں۔