راولپنڈی،ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے3ملزمان گرفتار

راولپنڈی،ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے3ملزمان گرفتار

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے بمطابق تھانہ کلرسیداں پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص ڈکیتی کی نیت بائی پاس پل لونی پر بیٹھے ہوئے ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان عاطف فوجی،کلیم اور خالد کوڈو کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 3عدد پستول 30بور معہ11روند برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔ ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے جس میں سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر