صاف ستھرا گوجرخان مہم کاآغاز شہریوں کا زبردست خیر مقدم

صاف ستھرا گوجرخان مہم کاآغاز شہریوں کا زبردست خیر مقدم

گوجرخان (تحصیل رپورٹر)گرین گوجرخان گرین پاکستان کی ٹیم کا شجرکاری مہم کے بعد اب صاف ستھرا گوجرخان مہم کاآغاز شہریوں کا زبردست خیر مقدم، نوجوانوں کی ٹیم کے جذبہ کو سراہا جا رہا ہے تفصیلات کے مطابق چودہ اگست کو گوجرخان میں شجرکاری مہم کاآغاز کرنے والی گرین گوجرخان گرین پاکستان ٹیم نے اب شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے پلان مرتب کرلیا گزشتہ روز سے اسٹیڈیم کے قریب شریف پارک کو صاف کرنے کیلئے درجنوں نوجوانوں نے پارک میں جنگلی جڑی بوٹیاں وغیرہ کو کاٹ دیا اور پارک کو صاف کیا جنگلی جڑی بوٹیاں خارش پھیلانے کا باعث بن رہی تھیں طیب ملک نوید طاہر سعد راجہ قاسم ربانی محبوب جٹ محمد خرم نوید جاوید چوہدری اویس خان خرم خواجہ عادل عمربٹ ودیگر نوجوانوں نے پارک میں صفائی وغیرہ کی اور آئندہ شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے عید کے بعد پلان کیا جائے گا شہریوں نے ان نوجوانوں کے جذبہ کو سراہا ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر