این اے55کی جیت طاہر صادق کی مرہون منت ہے،جمشید افتخار

این اے55کی جیت طاہر صادق کی مرہون منت ہے،جمشید افتخار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اٹک (نمائندہ پاکستان)NA-55کی جیت میجر طاہر صادق کی مرہون منت ہے اُن کے علاو ہ پی ٹی آئی کا کوئی بھی دوسرا امیدوار مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کا مقابلہ نہیں کر سکتا تھا میجر طاہر صادق نے یہ سیٹ نہ چھوڑ کر حلقہ عوام کے دل جیت لیے ہیں اٹک علاقہ چھچھ اور حسن ابدال کی عوام نے اُن پر جس اعتماد کا اظہار کیا اُس پر پورا اتریں گے اپوزیشن میں رہ کر اگر وہ عوام میں رہے اور عوام کے مسئلے مسائل حل کراتے رہے اب تو مرکز اور پنجاب میں اُن کی جماعت کی حکومت ہے وہ عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل مرزا سید جمشید افتخار شاہ اور وائس چیئرمین ملک فیاست خان نے میڈیا سے بات چیت میں کیا ہے ان رہنماؤں نے کہا کہ حلقہ NA-55جہاں مسلم لیگ (ن ) کے امیدوار سابق وفاقی وزیر کئی مرتبہ ممبر منتخب ہوئے انہیں شکست دینا محض اللہ کا فضل و کرم اور عوام علاقہ کا میجر طاہر صادق پر بے پناہ اعتماد کا نتیجہ ہے میجر طاہر صادق وہ دوسری عظیم شخصیت ہیں جنہوں نے دو قومی اسمبلی کی اور ایک صوبائی اسمبلی کی سیٹ جیتی اور تین لاکھ اسی ہزار سے زائد ووٹ اُن کو ملے عمران خان کے بعد یہ دوسری شخصیت ہیں جن پر عوام ضلع نے اس اعتماد کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ دس سالہ دور نظامت اور بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی واضح اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر کے اپنی بیٹی کو چیئرپرسن منتخب کرانا میجر صاحب کا ہی کارنامہ ہے اب بھی ضلع اٹک کے عوام کی اُن سے امیدیں وابستہ ہیں چیئرمین تحریک انصاف اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو چاہیے کہ میجر طاہر صادق کو نہ صرف وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے بلکہ اُن کی صلاحیتوں سے فائدہ اُٹھایا جائے۔