بھلیال کے قریب ڈکیتی کی نیت سے آنیوالے4ملزمان گرفتار
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کلر کہار پولیس نے قصبہ بھلیال کے قریب ڈکیتی کی نیت سے آنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے ناجائز اسلحہ بھی برآمدکر لیا۔ سب انسپکٹر محمد اکرم نے گشت اور پڑتال کے دوران طاہر عباس ولد امداد حسین ، آصف ولد جہانگیر، سرفراز خان ولد نادر خان، علی ولد اقبال ساکن راولپنڈی جو ڈکیتی کی نیت سے قصبہ بھلیال کے قریب چڑھائی پر بیٹھے ہوئے تھے اور طاہر کے قبضے سے تیس بور پستول اور جبکہ باقی ملزمان سے کپڑا برآمد کیا۔ پولیس نے ڈکیتی کی نیت کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر طاہر عباس ولد امداد حسین کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا علیحدہ مقدمہ درج کرلیا۔