راولپنڈی پولیس نے عید الاضحی کے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی

راولپنڈی پولیس نے عید الاضحی کے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے عید الالضحیٰ کے سکیورٹی پلان کوحتمی شکل دے دی۔سکیورٹی پلان کیمطابق 3000کے قریب افسران وجوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے ضلعی پولیس کے علاوہ ایلیٹ فورس ،سپیشل برانچ،لیڈیز پولیس بھی ڈیوٹی سرانجا م دیں گے۔تفصیلات کیمطابق سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے عیدالالضحیٰ پر امن عامہ کے قیام کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔بمطابق سکیورٹی پلان راولپنڈی پولیس کے 3000کے قریب افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے جس میں تمام مساجد ،امام بارگاہوں ،کھلے مقامات اور عید گاہوں پر پولیس کے افسران و جوان حساسیت کے اعتبار سے ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔تما م تفریح گاہوں ،پارکس اور مویشی منڈیوں پر بھی پولیس کے افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔عیدالالضحیٰ کے دوران ضلعی سطح پر خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو راؤنڈ دی کلاک تما م اطلاعات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائے گا ۔عیدالالضحیٰ کے دوران سکیورٹی کو مزیدفول پروف بنانے کے لیے عید کی نمازکے دوران روف ٹاپ سکیورٹی، محافظ سکواڈ گشت،ڈولفن فورس گشت اور ایس ایچ اوز ضلع اپنے اپنے تھانے کے علاقہ میں گشت ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔راولپنڈی ضلع کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی خصوصی طور پر چیکنگ کی جائے گی ۔تما م ایس ایچ او ز کالعدم تنظیموں کو کھالیں اکھٹی کرنے کی پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے ۔عید سے قبل سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر ڈویژنل اور سرکل کی سطح پر امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگز کا انعقاد کیاگیا جس میں شرکاء میٹنگ نے امن عامہ کے قیام میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر