زائد کرایہ وصولی پر ٹرانسپورٹرز کیخلاف کاروائی کرینگے،سی ٹی او
راولپنڈی(سٹی رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی محمد بن اشرف نے کہا ہے کہ عید الا ضحی کے موقع پر راولپنڈی شہر میں ٹریفک پولیس کے5 ڈی ایس پیز،40 انسپکٹرز ،693 وارڈن افسران اور40 ٹریفک اسسٹنٹس خصوصی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے انہوں نے بتایا کہ عید کے لئے آبائی گاؤں یا شہر جانے والے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے عید پر ون ویلنگ یا کار سکٹنگ کے خلاف سکواڈ تشکیل مقدمات درج گرفتاریاں عمل میں لا کر جیل بھیج دیا جائے گا جبکہ شہری زائد کرایہ وصولی یا قانون شکن افراد اوردیگر شکایات کی اطلاع ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 051.9272839پر دیں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی محمد بن اشرف نے بتایا کہ سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی عباس احسن کے احکامات کی روشنی میں عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کو منظم ٹریفک سہولیات فراہم کی جائیں گی اسی سلسلے کے پیش نظر مساجد، امام بارگاہوں ، پارکوں ، رش والے پوائنٹس، اہم شاہراؤں، اہم قبرستان اور دیگر مقامات جہاں عید کی نماز ادا کی جائے گی وہاں ٹریفک پولیس کی سپیشل ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جبکہ شہریوں کی معاونت اور رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 051.9272839 پرخصوصی سکواڈ تعینات کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ ون ویلنگ اور کار سکٹنگ کا کرتب دیکھانے والوں کے خلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ سیکیورٹی کے پیشِ نظر کالے شیشے،بغیر رجسٹریشن، غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی محمد بن اشرف نے عید الاضحی پر ڈیوٹی سے متعلق ٹریفک پولیس کو احکامات جاری کئے کہ ٹیم ورک اور مکمل کوآرڈینشن کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے غلط پارکنگ کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ یہ دن اہم ہیں محنت اور ذمہ داری کے ساتھ ڈیوٹی کو فرض سمجھ کر عوام الناس کو ٹریفک سہولیات فراہم کی جائیں اور ٹریفک پلان پر عمل درآمد کروایا جائے۔