اشرف غنی کا عید پر فائر بند کا اعلان،قیدیوں کو آزاد کرینگے :طالبان

اشرف غنی کا عید پر فائر بند کا اعلان،قیدیوں کو آزاد کرینگے :طالبان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(آئی این پی)افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے خلاف جاری جنگ میں فائر بندی کا فیصلہ کرنے کا اعلان کر دیا، طالبان نے بھی عید الاضحیٰ پر اسیران کو آزاد کرنے کا عندیہ دے دیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے طالبان تنظیم کے خلاف جاری جنگ میں فائر بندی کا فیصلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔صدر غنی نے افغانستان کے 99 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے اعلانات میں کہا ہے کہ عیدِ قرباں کی وجہ سے طالبان کے خلاف فائر بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔اشرف غنی نے علاوہ ازیں یہ بھی بتایا ہے کہ شرطیہ فائر بندی کا اطلاق آج سے ہو رہا ہے جو کہ طالبان کے اس وعدے پر کار بند رہنے تک برقرار رہے گا۔دوسری جانب طالبان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ عیدالضحی کے باعث تنظیم کی تحویل میں ہونے والے اسیروں کو آزاد چھوڑ دیا جائیگا۔رہا کیے جانے والے یرغمالیوں میں سیکورٹی قوتوں کے اہلکار بھی شامل ہونے کی توضیح کردہ اعلامیہ میں اس سلسلے کے جاری رہنے کا کہا گیا ہے۔
فائر بندی کا اعلان