راولپنڈی،پانی کی بندش،اہلیان لکھن کا واسا دفترپردھاوا،نعرے بازی

راولپنڈی،پانی کی بندش،اہلیان لکھن کا واسا دفترپردھاوا،نعرے بازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(سٹی رپورٹر) یونین کونسل لکھن کی درجنوں مر دو خواتین نے پانی کی عدم فراہمی اور چار ٹیوب بند ہونے پر واسا کے دفتر پر دھاوا بول دیا ،بعد ازاں اپنے مطالبات کے حق میں دفتر میں احتجاجی دھرنا دیا،مظاہرین خواتین نے مذاکرات کیلئے آنے والے افسران کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے دھلائی کردی ، چیر مین یونین کونسل لکھن خواتین کو روکتے رہ گئے ۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز دن ساڑھے گیارہ بجے متعلقہ یونین کونسل میں پانی کی عدم دستیابی کے لئے مظاہرین چیئرمین راجہ فیصل اور وائس چیئر مین ملک طلعت کی سربراہی میں واسا کے مرکزی دفتر کے باہر پہنچے،اس موقع پر کونسلر شوکت خٹک،ملک خالد اور اصلاحی کمیٹیوں کے ممبران بھی موجود تھے مظاہرین نے پانی دو پانی ،واساچور ہے ،وزیر اعظم پاکستان پانی کی عدم دستیابی کا فوری نوٹس لیں کے بینرز اٹھا رکھے تھے ۔واسا چور ایم ڈی چور کے نعرے لگائے ،دریں اثناء منیجنگ ڈائریکٹر واسا راجہ شوکت محمود نے مظاہرین سے مذاکرات کے لئے واسا افسران پر ٹیم کو بھیجا تو مشتعل مظاہرین نے ان افسران کی ایک نہ سنی اور مذاکرات کے لئے آنے والے افسران کو دھکے دیئے اور واپس جانے کاکہا،اس موقع پر متعلقہ یونین کونسل کے چیئر مین مظاہرین میں شامل خواتین کو واسا دفتر میں داخل ہونے سے روکتے رہے لیکن خواتین نے ایک نہ سنی اور واسا دفتر میں داخل ہو کر دھرنا دے دیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ متعلقہ یونین کونسل کی آبادی ساٹھ ہزار ہے جس میں مجمو عی طور پر چھ ٹیوب ویل نصب ہیں جن میں سے صرف دو پانی سپلائی کیا جارہا ہے جبکہ چار سے سپلائی بند ہے ، بعد ازاں ایم ڈی واسا راجہ شوکت نے دس روز کی مہلت مانگی ،ایک ٹیوب کو آج ہی چالو کرنے کی ہدائت کی جبکہ تین ٹیوب ویل دس دن میں چالو کیئے جانے کی یقین دھانی کروائی ،جس پر مظاہرین نے دھر نا ختم کردیا۔