راولپنڈی،پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں25ملزمان گرفتار
راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے25ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 9عدد پستول 30بور معہ331روند،1عدد رائفل 12بور معہ 5روندبرآمد کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے ،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اورآتش بازوں غیرقانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورز ی کرنے والوں کیخلا ف کاروائی کرتے ہوے25ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے شاہد سے 1عدد پستول 30بور معہ6عددروند،عمر ان سے 1عدد پستول 30بور معہ5روند،تھانہ مورگاہ پولیس نے زین سے 1عدد پستول 30بور ، حسنات سے 1عدد پستول 30بور ،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے جنید سے 1عدد رائفل 12بور معہ 5روند ، زیب سے 300روند ، تھانہ صدر واہ پولیس نے جاوید سے 1عدد پستول 30بور معہ4عددروند، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے رفیق سے 1عدد پستول 30بور معہ5عددروند، تھانہ کلر سیداں پولیس نے کلیم سے 1عدد پستول 30بور معہ4عدد روند، خالد کوڈوسے 1عدد پستول 30بور معہ4عددروند، عاطف فوجی سے 1عدد پستول 30بور معہ3عددروندبرآمد کرلیے تھانہ گنجمنڈی پولیس نے سکندر سے 75سوتر گولے ،50ہوائیاں ، 20انار ،11پٹے کلاشنکوف، جہانگیرسے 70سوتر گولے ،45ہوائیاں ، 30انار ،12پٹے کلاشنکوف،عمران سے 72سوتر گولے ،45ہوائیاں ،22انار ،09پٹے کلاشنکوف،اکرام سے 81سوتر گولے ،35ہوائیاں ،25انار ،13پٹے کلاشنکوف برآمد کرلیے تھانہ ریس کو رس پولیس نے نعمان اور ذیشان کو غیر قانونی گیس ری فلنگ کر تے ہوئے قابو کر کے آلات گیس ری فلنگ بر آمد کرلیے تھانہ مور گاہ پولیس نے کرایہ ایکٹ کی خلاف ورزی کر نے پر شیخ حماد ، فاروق ، ضیاء ، صفی اللہ ،شیخ حماد، فیاض ، شیخ فواد ، ضیاء الرحمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کے لیے ۔