گوجرخان شہر سے عید پر جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کیلئے حکمت عملی تیار
گوجرخان (نامہ نگار)آر ایم ڈبلیو سی نے گوجرخان شہر سے عید الاضحی کے موقع پرقربانی کے جانوروں کی آلائشیں وغیرہ اٹھانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی اور ٹیمیں تشکیل دے دیں اور پوائنٹ بھی مقرر کردیے آر ایم ڈبلیو سی نے سینٹری ورکروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دیں شہر کو تین زون میں تقسیم کر دیا گیا قربانی کے جانوروں کی آلائشیں وغیرہ اٹھانے کیلئے شہر بھر میں ٹیمیں رات گئے تک کام کریں گی اور اوجھڑیاں ڈالنے کیلئے تمام وارڈ میں بڑے بڑے پلاسٹک کے بیگ بھی گھروں میں تقسیم کئے جائیں گے اور شہر بھر میں پینافلیکس بھی لگائے جائیں گے اسسٹنٹ منیجر ماجد اسحاق نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ آلائشوں کو پلاٹوں میں پھینکنے کی بجائے ہمارے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں یا بیگز میں ڈال کر گھروں کے باہر رکھ دیں عملہ صفائی خود اٹھا کر لے جائے گا انتڑیاں وغیرہ نالوں میں نہ پھینکیں عید الاضحی کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔