تلہ گنگ کے تمام مسائل چوہدری شجاعت،عمار یاسرحل کرینگے،ذین العابدین

تلہ گنگ کے تمام مسائل چوہدری شجاعت،عمار یاسرحل کرینگے،ذین العابدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوآسیدن شاہ (نمائندہ پاکستان)پاکستان مسلم لیگ(ق) کے ضلعی صدر چوہدری ذین العابدین نے کہا ہے کہ کئی حکومتوں نے وعدہ کیا لیکن تلہ گنگ کو ضلع نہ بناسکیں اور اب انشااللہ تلہ گنگ کے تمام مسائل سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین اور MPAعمار یاسرحل کرینگے کیونکہ اب سرداری نظام دم توڑ چکاہے اور اب تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دلوائیں گے یہ بات انھوں نے اخباری نمائندوں سے چوآسیدن شاہ کے دورہ پر کہی انھوں نے کہا کہ میں نے تلہ گنگ میں صرف چوہدری پرویز الہی ،حافظ عمار یاسر MPAکی ایڈجسٹمنٹ ہوئی تھی لیکن میں نے چوہدری برادران اور حافظ عمار یاسر کے کہنے پر میں نے اپنی سیٹ حلقہPP22جاتی کی اور چوہدری پرویز الہی کی سیٹ کنفرم ہوئی انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ اب تلہ گنگ سے چوہدری شجاعت حسین کو بھاری اکثریت سے جتوا کر ثابت کریں گے کہ عوام کو چوہدری برادرا ن پر اعتماد ہے ۔