ہمیں لائف سٹائل تبدیل کرنیکی ضرورت ہے،اے ڈی سی چکوال

ہمیں لائف سٹائل تبدیل کرنیکی ضرورت ہے،اے ڈی سی چکوال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قدیر احمد باجوہ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنا لائف سٹائل تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔ہم اپنے گھروں اور ارد گرد کے ماحول کو صاف اور خشک رکھ کر ہی ڈینگی کی افزائش پر قابو پاسکتے ہیں ۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ،ایجوکیشن ،اسسٹنٹ کمشنر چکوال ،ڈی او ہیلتھ ،ڈی ڈی اوز ہیلتھ ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز و سوشل ویلفیئر،صدر پی ایم اے،انچارج ریسکو 1122،ڈی ایس پی لیگل ،میونسپل آفیسر،ماحولیات اور دیگر متعلقہ محکموں نے شرکت کی ۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے اینٹامولوجسٹ راجہ شکیل نے بتایا کہ سپیشل برانچ کی ڈینگی کے حوالے سے رپورٹ پر ایکشن لیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے چاروں اضلاع میں آج ہی میٹنگ کروائی ہے ۔سپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق ضلع چکوال میں 105ڈینگی کے مشتبہ کیسسز میں سے دو کیسسز سامنے آئے ہیں۔ یہ کیسسز ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی ریفر کیے گئے وہاں پر یہ کیسسز ڈینگی کے ثابت نہیں ہوئے ۔سی او ہیلتھ نے بتایا کہ ہماری ہر یونین کونسل میں سمارٹ فون سوپر وائزرز کے پاس ڈینگی کی مانیٹرنگ کے لیے موجود ہیں۔ مزید 31 سمارٹ فونز اور لے لیے گئے ہیں ۔شہروں میں ڈینگی کنٹرول کے لیے کنٹی جنٹ سٹاف کی بھرتی کا عمل جاری ہے ۔جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پہلے ہی اپنی سروسسزاپنی ڈیوٹی کے علاوہ، ڈینگی کے لیے مہیا کر رہی ہیں ۔اے ڈی سی جی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ماحولیات ڈینگی کنٹرول کے سلسلہ میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے ۔صدر پی ایم اے ملک ارشد نے کہا کہ ضلع میں موجود پرائیویٹ ڈاکٹرزکی تعداد 350 ہے ۔ان کو بھی ڈینگی مہم میں شامل کر کے ان کی خدمات سے استفادہ کیا جائے ۔