اورکزئی، ہینڈ گرنیڈ کا دھماکہ کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا

اورکزئی، ہینڈ گرنیڈ کا دھماکہ کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اورکزئی( آن لائن)ہنگو مدینہ کالونی میں ہینڈ گرنیڈ کا دھماکہ۔ کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ہنگو شاہ دوران خان نے بتایاکہ گزشتہ رات ہنگو کے نواحی علاقہ مدینہ کالونی میں رفیع اللہ نامی شخص کے گھر کے مین گیٹ کے ساتھ کسی نے ہینڈ گرنیڈ نصب کیاتھا جس سے دھماکہ ہوا ۔دھماکے سے گھر کا مین گیٹ اور چاردیواری کونقصان پہنچا جبکہ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی ہیں تاہم پولیس کے مطابق یہ واقعہ ذاتی دشمنی ہو سکتی ہیں ۔