عمران خان ملک کو نئی منزل کی طرف لیجائیں گے،فردوس نقوی

عمران خان ملک کو نئی منزل کی طرف لیجائیں گے،فردوس نقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی اور سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی کراچی شہزاد قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ملک کو ایک نئی منزل کی طرف لے کر جائیں گے۔ پورے ملک کی نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہاؤس‘‘ کراچی سے جاری کردہ اپنے مشترکہ بیان میں کہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وزیر اعظم پاکستان کا ساتھ پورے ملک کو دینا ہوگا۔ ملک پر حکمرانی کرنے والوں نے گزشتہ حکومت کے ادوار میں شاہ خرچیاں کیں۔ ملک کو بدعنوانی اور لوٹ مار کا شکار بنایا گیا۔ یہ لوٹ مار اوپر سے لے کر نیچے تک ملک کے ہر شعبے میں تھی۔ تعلیم سے لے کر صحت تک اور صحت سے لے کر معیشت تک تمام شعبوں پر بدعنوانوں کا راج تھا۔ آج وزیرا عظم عمران خان ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لانے کی بات کر رہے ہیں۔ پورے ملک کے عوام کو ان کے ساتھ کھڑے ہو کر شانہ بشانہ اس بدعنوانی کا مقابلہ کرنا ہے۔ ہماری نیک تمنائیں اور دلی دعائیں چیئرمین عمران خان کے ساتھ ہیں۔ اگر سفر کے لیے ارادہ مضبوط ہو تو منزل آسان ہو جاتی ہے۔ وزیرا عظم عمران خان کا آہنی ارادہ پورے ملک نے دیکھا ہے۔ ان کی قیادت میں ملک بہترین فلاحی ریاست بنے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر