ذوہیر صدیقی کو ملک سے باہر جانے کی اجازت مل گئی

ذوہیر صدیقی کو ملک سے باہر جانے کی اجازت مل گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے جے جے وی ایل میں 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں شریک ملزم سابق ایم ڈی ایس ایس جی سی ذوہیر صدیقی کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔ دو رکنی بینچ کے روبرو ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں سابق ایم ڈی ایس ایس جی سی ذوہیر صدیقی کی ملک سے باہر جانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ زوہیر صدیقی کے وکیل محمود عالم رضوی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل اپنی اہلیہ کے علاج کے لیے لندن جانا چاہتے ہیں، اجازت دی جائے۔ عدالت نے سابق ایم ڈی ایس ایس جی سی ذوہیر صدیقی کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر