گلستان جوہر،فلیٹ میں آتشزدگی،3افراد زخمی

گلستان جوہر،فلیٹ میں آتشزدگی،3افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے علاقے رابعہ سٹی میں واقع فلیٹ میں آتشزدگی کے باعث میاں بیوی سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی نجی اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والوں کی شناخت 60 سالہ رزاق، ان کی اہلیہ اور بیٹی 16 سالہ نادیہ کے ناموں سے ہوئی ہے تاہم واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا تھا۔ علاوہ ازیں بولٹن مارکیٹ میں علی محمد منزل کے چوتھے فلور پر واقع کپڑے کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور 5 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، تاہم آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

Back to Conversion Tool