عیدالاضحیٰ پرامن وامان قائم رکھنا حکومت کا فرض ہے،ملی یکجہتی کونسل

عیدالاضحیٰ پرامن وامان قائم رکھنا حکومت کا فرض ہے،ملی یکجہتی کونسل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو،قاضی احمد نورانی،ناظرعباس تقوی،مزمل اقبال ہاشمی،علامہ انجم عقیل،محمد صادق جعفری نے ایک مشترک بیان میں کہا ہے کہ عیدالضحیٰ کے موقع پرامن وامان قائم رکھنا حکومت کا فرض ہے،چرم قربانی اپنی مرضی سے مستحق افراد اوردینی وفلاحی اداروں تک پہنچانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے،یہ ایک دینی فریضہ ہے اس میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ملی یکجہتی کونسل کے رہنماوں نے عیدالضحیٰ کے موقع پرپیغام میں عوام سے اپیل کی ہے کہ سنت ابراہیمی کے جذبہ کے ساتھ ملک سے کافرانہ نظام کے خاتمے اوراسلامی حکومت کے قیام کیلئے جدوجہد کا عزم اورانفرادی واجتماعی معاملات میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات کی پابندی کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر