عبدالعزیز میمن کی وزیر اعلیٰ بننے پر مراد علی شاہ کو مبارکباد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ممبر قومی اسمبلی اور ورلڈ میمن فیڈریشن کے سابق صدر عبدالعزیز میمن نے مراد علی شاہ کو دوبارہ وزیر اعلیٰ بننے پر اپنی جانب سے دلی مبارکبار پیش کی ہے اور کہا کہ مراد علی شاہ ایک ذہین اور با صلاحیت اور اعلیٰ کرداد کے مالک ہیں ۔ وہ اپنی ذہانت و متانت سے سندھ کی حکومت کو زبردست طریقے سے چلائیں گے اور اپنی کابینہ سے کام لیتے ہوئے سندھ کی تقدیر بدل دیں گے چیئرمین بلاول بھٹو نے ان پر جو اعتماد کیا ہے وہ اس اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے صوبے سندھ کی عوام کی بے لوث خدمت کریں گے ۔ انہوں نے اپنی جانب سے مکمل حمایت اور ہر طرح کی مد د کا یقین دلایا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مراد علی شاہ کو کامیاب و کامران کرے اور وہ اپنے نیک مقاصد میں کامیاب ہوں ۔