(ن )لیگ ہمارے صدارتی امیدوار کی حمایت کریگی،فاروق نائیک

(ن )لیگ ہمارے صدارتی امیدوار کی حمایت کریگی،فاروق نائیک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) ہمارے صدارتی امیدوار اعتزازاحسن کو ووٹ دے گی۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنماپی پی پی فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ بیرسٹراعتزازاحسن بڑے منجھے ہوئے سیاستدان اور مضبوط صدارتی امیدوار ہیں، اعتزاز احسن کی حمایت کے لئے (ن) لیگ کو منانے کی پوری کوشش کریں گے، ہمیں امید ہے کہ مسلم لیگ(ن) ہمارے صدارتی امیدوار کو ہی ووٹ دے گی، کیوں کہ ان کی جانب سے ہمارے امیدوار کے حوالے سے کوئی تحفظات سامنے نہیں آئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر